تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: پہلے ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان

ریاض : سعودی حکام نے ریاست میں پہلے خواتین فتبال ٹورنامنٹ کے انقعاد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کچھ سال قبل ہی خواتین کو آزادی کی نعمت سے نوازا ہے جس کے بعد موسیقی اور کار ریس سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

سعودی اسپورٹس آرگنائزیشن نے اس ٹورنامنٹ کا اعلان چیئرمین شہزادہ خالد بن ولید کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 17 برس اور اس سے بڑی عمر کی لڑکیاں شرکت کرسکیں گی جبکہ یہ میچز ریاست کے تین شہروں ریاض، جدہ، اور دمام میں کھیلے جائیں گے۔

حکام کی جانب سے سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے لیے پانچ لاکھ سعودی ریال کا انعام مختص کیا گیا ہے۔

شہزادہ خالد بن الولید نے سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسپورٹس آرگنائزیشن نے یہ بڑا اچھا فیصلہ کیا ہے، اس کی بدولت سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے ہوں گے’۔

ان کا کہنا کہ ‘کھیلوں کی دنیا میں خواتین کی سرپرستی اور ان کے کارناموں کا اعتراف مستقبل کی جہت میں اہم قدم ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘سعودی ویمنز فٹبال لیگ جیسے اقدام کا خواتین کی صحت اور جسمانی استعداد پر بہت اچھا اثر مرتب ہوگا’۔

Comments

- Advertisement -