تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں سے متعلق غیرملکیوں کیلئے ایک اور بڑی خبر

ریاض: سعودی عرب میں سفری پابندی کے خاتمے میں 35 روز باقی رہ گئے، اسی کے پیش نظر السعودیہ نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق اقدامات شروع کردیے ہیں جبکہ ٹکٹ مہنگے ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں المسافر کلب ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرزاق الزہرانی کا کہنا ہے کہ مملکت میں عام نرخوں کے مقابلے میں 30 فیصد تک ٹکٹیں سستی ہیں تاہم رمضان کے دوسرے ہفتے کے بعد سے ٹکٹوں میں 200 سے 300 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ جس طرح بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے دن قریب آرہے ہیں ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، کوروناویکسین لگوانے والے بھی سفر کرنا چاہیں گے جس سے طلب میں اضافہ ہوگا اور نرخ بڑھیں گے۔

ادھر الریاض ٹریولنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الغفیلی نے بتایا کہ ٹکٹوں کی قیمتیں، طلب اور رسد قانون کنٹرول کرتا ہے۔ فضائی ایجنسیوں کے پاس نشستیں کتنی ہیں، اس سے بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں، ریزرویشن کرانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، مسافر سستے ٹکٹوں کے باعث بکنگ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

سعودی عرب : بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی تاریخ کا اعلان

دریں اثنا البتار ٹریولنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل صالح السلیم کا کہنا تھا کہ 17 مئی کو بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے خاتمے کے بعد ہی صورت حال واضح ہوگی، ہوٹلوں کے نرخ بھی بڑھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے سفری پابندیاں اٹھانے کی تاریخ 17 مئی مقرر کر رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -