تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: دہشت گردی کے شبہ میں‌ 16 افراد گرفتار،13 پاکستانی شامل

ریاض: سعودی عرب کی پولیس نے دہشت گردی کے شبہے میں 16 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں 13 پاکستانی شامل ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان میں شامل 13 افراد کا تعلق ملک پاکستان سے ہے۔

سعودی وزارت داخلہ بتایا کہ 16 افراد کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار میں کیا گیا جن میں 3 سعودی شہری ہیں جبکہ باقی تمام کا تعلق پاکستان سے۔

سعودی وزارت داخلہ نے گرفتاریوں سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے تاہم  گرفتار شدہ پاکستانیوں کی شناخت سمیت دیگر تفصیلات سے آگاہی نہیں دی گئی صرف یہ بتایا گیا کہ یہ گرفتاریاں حالیہ ہیں جو کہ سیکیورٹی آپریشن کے دوران عمل میں آئی ہیں۔

چند روز قبل ہفتے کو جدہ میں سعودی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان محاذ آرائی ہوئی تھی، سیکیورٹی فورسز اور مشتبہ حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ میں دو مبینہ شدت پسندوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

وزارت خارجہ نے سیکیورٹی آپریشن کے دوران مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے برآمد کیے جانے والے گرنیڈز، دھماکا خیر مواد اور اسلحے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق فارنزک ٹیسٹ کے بعد ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کی شناخت سعودی شہری غازی حسین السروانی اور ندی مرزوق المضیانی کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔

یہ پڑھیں: سعودی جیلوں میں 40 ممالک کے 5 ہزار شہری قید، پاکستانی بھی شامل

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی وزارت داخلہ نے بیان جاری کیا تھا کہ گزشتہ چند برس کے دوران 5085 افراد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جو دنیا کے 40 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں،ان میں 68 پاکستانی بھی شامل ہیں،جیلوں میں قید یا زیرحراست افراد میں سے بعض کو عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -