تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب نے چار ممالک پر پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی عرب کے وزارتِ داخلہ نے کرونا خطرے کے پیش نظر چار ممالک سے آنے والی پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارتِ داخلہ نے ہفتہ تین جولائی کو چار ممالک کے لیے سفری پابندیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ ممالک کا سفر کرنے سے پہلے اجازت لیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے کے خواہش مند سعودی شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اور کرونا کی نئی قسم پھیلنے کے باعث پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

سعودی عرب کی جانب سے ایتھوپیا، متحدہ عرب امارات، ویتنام اور افغانستان پر ہر قسم کی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن کا اطلاق تین اور چار جولائی کی درمیانی شب سے ہوگا۔

مذکورہ ممالک کا سفر کرنے کے خواہش مند سعودی شہریوں کو مجاز اداروں سے اجازت اور واپسی کی تاریخ سے متعلق بھی آگاہ کرنا ہوگا۔

ان ممالک کا سفر کرنے والے شہریوں کو واپسی پر کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ اور دو ہفتے قرنطینہ کرنا ہوگا، جس کے اخراجات وہ خود ہی ادا کریں گے۔

ایتھوپیا، ویتنام، متحدہ عرب امارات اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی، تاہم ایسے مسافر جو مملکت میں داخلے سے قبل 14 دن کے قرنطینہ کے عمل سے گزر چکے ہوں گے انہیں سعودی عرب میں آنے سے نہیں روکا جائےگا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے عائد ہونے والی پابندی کے بعد مذکورہ ممالک سے فلائٹ آپریشن چار جولائی سے مکمل بند کردیا جائے گا، ایسے شہری جنہوں نے پہلے سے چار جولائی کی بکنگ کروالی انہیں مملکت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -