تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

سعودی عرب نے کئی ممالک پر سفری پابندی لگادی

ریاض: سعودی عرب نے بھارت سمیت 16 ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سفری پابندی لگادی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ پابندی سعودی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ کی جانب سے متعلقہ ممالک میں کورونا کے یومیہ بنیادوں پر بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے۔ حکومت نے کورونا سے بچاوؑ کے لیے اپنے شہریوں کو بھارت سمیت 16 ممالک کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

پابندی کے شکار ممالک میں بھارت کے علاوہ لبنان، شام، ترکی، افغانستان، ایران، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل ہیں۔

غیر عرب ممالک کا سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والے سعودی شہریوں کے پاسپورٹ کی مدت 6 ماہ سے زیادہ ہونی چاہیے جبکہ سفر کے لیے اصل شناختی کارڈ ہمراہ لانا ہوگا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ نے مملکت کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر عرب ممالک میں سفر کرنے والے شہری کے پاسپورٹ کی مدت 6 ماہ جبکہ عرب ممالک میں سفر کے لیے پاسپورٹ کی مدت تین ماہ سے زائد ہونی چاہیئے۔ شہریوں کو بیرون ملک سفر کے لیے اصل شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹری بھی ساتھ رکھنا ہوگا۔

Comments