تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب : ویکسی نیشن کیلئے قبیلے کے سردار کی انوکھی دعوت، محکمہ صحت بھی حیران

ریاض : قبائلی علاقوں میں عام افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کے لیے آل عقیل قبیلے کے سردار نے انوکھا اور قابل ستائش اقدام کیا۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی سردار نے وزارت صحت کے تعاون سے قبیلہ کے تمام افراد کو اپنے گھر پر مدعو کیا اور انہیں کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جازان کی العارضہ کمشنری میں رہائش پذیر آل عقیل قبیلے کے سردار شیخ علی محمد العقیلی نے العارضہ اسپتال میں ویکسین سینٹر کے اہلکاروں کو اپنے گھر پر بلا کر قبیلہ کے افراد کو ویکسین لگوانے کی دعوت دی۔

اس کے ساتھ انہوں نے قبیلے کے لوگوں کو اپنے گھر مدعو کیا اور انہیں ویکسین لگوانے کی ترغیب دیتے ہوئے ان کے سامنے پہلے خود ویکسین لگوائی۔

اس طرح قبیلے کے تمام افراد نے بھی ویکسین لگوالی اور اس سہولت پر انہوں نے اپنے سردار سمیت وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب وزارت صحت نے شیخ علی محمد العقیلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باقی قبائل کے بااثر افراد کو اسی طرح تعاون کرنے کی دعوت دی ہے۔

اس کے علاوہ سردار شیخ علی العقیلی نے بھی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ اداکیا ہے۔

انہوں نے سعودی وزارت صحت سمیت العارضہ جنرل اسپتال میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے ذمہ داران کو عوام کیلئے بہترین خدمات کی فراہمی پر ان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

Comments

- Advertisement -