تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب میں اہلخانہ کی عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں

ریاض: سعودی عرب میں اہلخانہ کی عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر کے پہلے دن پانچ سال کی ایک لڑکی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

خاندان کی خوشی اس وقت غم میں بدل گئی جب یہ پتہ چلا کہ بچی پیر کی شام جنوب مغربی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں المجردہ گورنری کے ایک ریسٹ ہاؤس کے اندر تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

رپورٹ مطابق اہلخانہ عید کی خوشیاں منانے میں مصروف تھے اور وہ اپنی بیٹی وارڈ کے تالاب میں ڈوبنے سے حیران رہ گئے۔ والدین کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ کے حکم پر اعتراض نہیں ہے۔

والد نے بچی کے ڈوبنے سے متعلق حالات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

متوفیہ وارڈ جس کے نام کا عربی میں مطلب ہے "گلاب”، کو منگل کے روز مقامی مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -