اشتہار

سعودی عرب : کراؤن پرنس اونٹ میلہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

طائف : سعودی اونٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام کراؤن پرنس اونٹ فیسٹیول آج بروز منگل کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرسرپرستی طائف کیمل ریس کورس میں شروع ہوگیا۔

فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کرلیے تھے جس کے بعد طائف گورنری کے یہ میلہ شروع ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اونٹ فیسٹیول 12 دن تک جاری رہے گا، یہ میلہ دن کے دو اوقات میں لگے گا، پہلا مرحلہ صبح 6:30 بجے اور دوسرا سہ پہر 3:00 بجے شروع ہوگا۔

- Advertisement -

اونٹ

سعودی اونٹ فیڈریشن نے ولی عہد کے تلوار ایوارڈ کی مالیت کو دس لاکھ ریال سے بڑھا کر ایک کروڑ سات لاکھ پچاس ہزار ریال کرنے کے بعد مالی انعامات کی مالیت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

اس سال مالی انعامات کی مالیت 57 ملین ریال سے زائد ہوگی۔ اس کے لیے مقامی اور بین الاقوامی اونٹ مالکان کے بڑے گروپوں میں مقابلہ ہوگا۔ مقابلے میں شامل اونٹ میلے کےدوران 589 مختلف راؤنڈز میں مقابلہ کریں گے۔

فیسٹیول

یار دہے کہ کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول کا آغاز 2018ء میں ہوا تھا جس کے بعد ہر سیزن میں دنیا بھر میں اونٹوں سے محبت کرنے والوں کی جانب سے غیر معمولی توجہ کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس میلے کا مقصد سعودی ثقافت میں اونٹوں کے ورثے کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں