تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

29 نومبر سے سفری راہداری کھولنے کا فیصلہ

سنگاپور اور انڈونیشیا نے ویکسین یافتہ شہریوں کیلئے سفری راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا اور سنگاپور کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی اس دوران دونوں ممالک نے آپس میں سفری راہداری 29 نومبر سے کھولنے پر اتفاق کیا۔

اندونیشیا اور سنگاپور نے اس حوالے انتظامات کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور اس بارے میں مزید اقدامات اٹھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

انڈونشیا کے وزیر خارجہ رتبو مرسودی کا کہنا ہے کہ سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پیغام دیا کہ اس راہداری کی بنیاد اعتماد، انڈونیشیا میں کورونا کی بہتر صورتحال اور ویکسین شدہ افراد کی بڑی تعداد ہے۔

دریں اثنا دونوں وزرائے خارجہ نے بنتان جزیرے پر ایک محفوظ ٹریول ببل تشکیل دینے کی بھی بات کی۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا نے 14 اکتوبر کو 19 ممالک کے سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولی تھیں اور ان میں سنگاپور شامل نہیں تھا تاہم اب فیصلہ ہوگیا ہے۔

قبل ازیں پیر کو سنگاپور نے اعلان کیا تھا کہ وہ انڈونیشیا، بھارت، سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کے ساتھ ’ویکسینیٹڈ ٹریول لین اسکیم‘ کو آگے بڑھائے گا۔

Comments

- Advertisement -