اشتہار

سعودی عرب: سفری پابندی سے متاثرہ غیرملکی ملازمین کیلئے رعایت؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) نے غیرملکی گھریلو ملازمین کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

سعودی شہری نے جوازات سے استفسار کیا کہ خادمہ چھٹی پر اپنے ملک میں ہے جہاں سے وہ آئندہ ماہ خلیجی ملک پہنچے گی، اگر میں خود بھی خلیجی ملک جاؤں اور وہاں سے خادمہ کو اپنے ہمراہ لے آؤں تو یہ ممکن ہے؟

جوازات نے جواب دیا کہ ایسے ممالک کے شہری جہاں سے براہ راست مسافروں کے آنے پر پابندی ہے وہ کسی ایسے ملک میں 14 دن قیام کریں جہاں سے سعودی عرب آنے پر پابندی نہیں ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازیں کب سے بحال ہو رہی ہیں؟

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے پاکستان سمیت متعدد ممالک سے وہ لوگ ہی براہ راست مملکت آسکتے ہیں جنہوں نے مملکت سے روانگی سے قبل کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی ہوں۔

ایسے مسافروں کے لیے توکلنا ایپ پر ان کا اسٹیٹس امیون ہونا بھی ضروری ہے۔

خیال رہے کہ جوازات کا آن لائن پلیٹ فارم ملازمین کے مسائل کا بھی حل پیش کرتا ہے، آجر اور اجیر کے درمیان معاملات کے حوالے سے بھی محکمہ پاسپورٹ سے آن لائن رائے لی جاسکتی ہے۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کی پریشانیاں دور کرنا سعودی محکمہ پاسپورٹ کا احسن اقدام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں