تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: کرونا وائرس کے حوالے سے حوصلہ افزا خبر

ریاض: سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 231 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جو حالیہ دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1231 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 370 تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1374 افراد صحت یاب ہوئے،اب تک 2 لاکھ 78 ہزار 441 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔مملکت میں گزشتہ روز 39 افراد کرونا سے جاں بحق ہوئے، اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 619 ہوچکی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 310 ہے جس میں ایک ہزار 652 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز 91 مکہ مکرمہ میں رپورٹ ہوئے۔

صامطہ میں 73، ریاض 53، حائل 50، جازان 49، بیش 47، مدینہ منورہ 38، جدہ 38، صبیا 38، دمام 29، ابوعریش، 28م نجران 28 اور تبوک میں 28 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

اعداد وشمار کے مطابق 20 شہروں میں ایک، ایک جبکہ 15 شہروں میں 2،2 اور 6 شہروں میں 3،3 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنے کے ساتھ ہاتھوں کو ہر دو گھنٹے بعد جراثیم کش محلول سے صاف یا صابن سے 40 سیکنڈ تک دھویں اور گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -