تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب: رواں ماہ کے آخر سے پروازیں بحال ہونے جارہی ہیں؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے پروازوں کی بحالی سے متعلق آن لائن پوچھے گئے سوال پر وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر غیرملکی نے دریافت کیا کہ کیا رواں ماں سے فلائٹس کھلنے کی امید ہے؟ اور اگر پروازیں بحال نہیں ہوتیں تو کیا اقامے کی مزید تجدید ہوگی؟۔

محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مزید توسیع اور پروازوں کے حوالے سے احکامات تاحال جاری نہیں ہوئے ہیں۔

یہ بھی کہا کہ جیسے ہی اس ضمن میں کوئی حکم آئے گا مطلع کردیں گے، سفری پابندی سے متاثرہ غیرملکیوں کے لیے فی الحال حکام نے 30 نومبر تک اقامے اور خروج عودہ ویزے کی توسیع کی اجازت دی ہے۔

سعودی عرب: براہ راست سفری پابندی سے متعلق اہم خبر!

جوازات کا کہنا تھا کہ ایوان شاہی کی جانب سے بیرون مملکت گئے ہوئے اقامہ ہولڈرز کے خروج وعودہ اور اقاموں کی مدت میں مفت توسیع کے احکامات 30 نومبر2021 تک کے لیے جاری کیے گئے تھے جن پرعمل درآمد نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون سے جاری ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت پاکستان سمیت متعدد ممالک سے مسافروں کے براہ راست آنے پرپابندی ہے۔

Comments

- Advertisement -