تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: غیرملکی ورکرز اب ہوجائیں‌ تیار!

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکی ملازمین کے لیے ‘پروفیشن ٹیسٹ’ کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرافرادی قوت وسماجی بہبود احمد الراجحی نے پروفیشن ٹیسٹ کا اعلان کیا جس کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوا ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت ملازمین کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پرکھا جائے گا تاکہ سعودی لیبر مارکیٹ کا معیار مزید بہتر کیا جاسکے۔ ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ اختیاری ہوگا اور اس کی شروعات آج (8 مارچ) سے ہوئی ہے۔

سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق پیشہ وارانہ ٹیسٹ لینے والے سینٹرز کو اندراج کی ہدایت کر دی گئی۔ مملکت میں وزارت افرادی قوت، وزارت خارجہ اور پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت کے اعلی ادارے کے مشترکہ تعاون سے ’پروفیشن ٹیسٹ‘ پروگرام کو متعارف کرایا گیا ہے۔

ٹیسٹ پروگرام کے تحت جانچ کی جائے گی کہ آیا ملازمین اپنے پیشے کی ذمے داری انجام دینے کے اہل ہیں یا ان میں بنیادی استعداد ہی نہیں، یہ ایک نظریاتی امتحان ہوگا اور پریکٹیکل ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔

سعودی عرب میں متعلقہ ادارے کے ذرایع نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت میں پیشہ ور ہنر مندوں کے ویزوں پر بہت سے ایسے افراد پہنچے ہوئے ہیں جو صحیح معنوں میں ہنر مند نہیں ہیں۔

حکومت کے اس اقدام سے حقائق سامنے آئیں گے اور جو جس کام کے لیے اہل ہوگا اسے ہی رکھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -