تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

سعودی عرب: غیرملکیوں خبردار! ملک بدر کیا جاسکتا ہے

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اقامہ کی معیاد ختم ہونے کی صورت میں اگر تجدید نہ کرائی جائے تو جرمانے کے علاوہ ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ اگر اقامہ ایکسپائر ہوجائے تو جرمانہ کب عائد ہوتا ہے اور کیا ڈی پورٹ بھی ممکن ہے؟۔ محکمہ پاسپورٹ نے اپنی وضاحت میں متنبہ بھی کیا ہے۔

جوازات کا کہنا ہے کہ سعودی قوانین کے تحت اقامہ ایکسپائر ہونے کے 3 دن بعد جرمانہ عائد ہوتا ہے جو پہلی بار کے لیے 5 سو ریال ہے اور اگر دوسرے برس بھی اقامہ کی تجدید میں تاخیر ہو تو جرمانہ ایک ہزار ریال ہو جاتا ہے جبکہ تیسری بار تاخیر پر غیر ملکی کارکن کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ جوازات کی جانب سے اقامہ میں تاخیر کا قانون گذشتہ کئی برس سے رائج ہے اس لیے سعودی عرب میں مقیم تارکین کی کوشش ہوتی ہے کہ جرمانہ اور ڈی پورٹ ہونے سے بچنے کے لیے بروقت اقامہ کی تجدید کرلی جائے۔

سعودی ویزا ہولڈر کی بڑی پریشانی دور ہوگئی

مملکت میں 14 مارچ 2021 سے نافذ ہونے والے نئے قوانین کے بعد جو بھی غیرملکی ڈی پورٹ کردیا جائے اب وہ دوبارہ سعودی عرب نہیں آسکتا اس سے قبل خاص دورانیے(دو، تین، پانچ سال وغیرہ) کے لیے ملک بدر کیا جاتا تھا۔

نئے قوانین کے تحت جو غیر ملکی کارکن ترحیل کے ذریعے ڈی پورٹ ہوتے ہیں انہیں قانون میں ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے انہیں کسی دوسرے ویزے پر مملکت آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

Comments

- Advertisement -