تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب: ‘غیرملکی بے دخل اور بلیک لسٹ کیے جائیں گے’ نیا قانون آگیا

ریاض: سعودی عرب میں نئے قوانین کے تحت وہ غیرملکی جو گداگری میں ملوث پائے گئے وہ مملکت سے بے دخل اور بلیک لسٹ کردیے جائیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسداد گداگری کا نیا قانون 11 دفعات پر مشتمل ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ گداگروں کو 6 ماہ تک قید یا پچاس ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا، یہ دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکتی ہیں۔ جبکہ بھکاری اگر تارکین وطن ہوئے تو انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔

بھکاریوں یا اس کام کے لیے اکسانے والوں کو بھی سزائیں اور جرمانے ہوں گے۔ گداگروں کے گروہ کے سرغنے کو ایک برس قید یا ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی اور دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

قوانین کے مطابق دوبارہ گداگری پر سزا دگنی ہوگی تاہم انتہائی سزا سے دگنی سے زیادہ نہیں دی جاسکتی، کسی بھی عنوان اور بہانے سے بھیک مانگنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزارت داخلہ گداگروں کے خلاف کارروائی کا مجاز ادارہ ہے۔ ملزمان کو قانون کی خلاف ورزی پر پوچھ گجھ کرنے والے ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔

عدالت کے حکم پر گداگر کی املاک اور گداگری سے جمع نقد رقم ضبط کرلی جائے گی اگر دولت کی ضبطی مشکل ہو تو ایسی صورت میں خصوصی عدالت رقم کے برابر جرمانہ کرسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -