تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: خوش خبری سنا دی گئی

ریاض: سعودی عوام کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ مملکت میں ویکسین کی صرف پہلی خوراک سے کورونا متاثرین کی شرح میں 71 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک سے وبا سے متاثر ہونے کی شرح اکہتر فیصد تک گرگئی جبکہ نازک کیسز میں بھی 80 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین کی صرف پہلی خوراک کے نتائج ہیں جبکہ دوسری خوراک لینے والوں کا تناسب 35 فیصد تک پہنچ گیا، اس کا اثر نئے کیسز میں کمی کی صورت میں نمایاں طور پر نظر آنے لگا ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا کہ دوسری خوراک کا تناسب جتنا زیادہ بڑھ رہا ہے اتنی ہی تیزی سے متاثرین کی تعداد میں کمی واقع ہورہی ہے، مکمل ویکسینیشن سے وبا کا خاتمہ ممکن ہے۔

سعودی عرب کو بڑی کامیابی مل گئی

سعودی عرب میں اب تک کورونا ویکسین کی 3 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار 756 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

ایک اعدادوشمار کے مطابق مملکت میں 2 کروڑ 70 لاکھ افراد کو پہلی خوراک اور گیارہ ملین افراد کو دوسری خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ 1.53 ملین معمر افراد کو دی گئی۔

سعودی حکومت کا اہم اعلان

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 2 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ سعودیوں اور غیرملکیوں کو ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

Comments

- Advertisement -