تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: ملازمین کے لیے بڑا فائدہ

ریاض: سعودی حکومت کے خصوصی صنعتی تربیتی پروگرام کے ذریعے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 1400 ملازمین نے فائدہ اٹھایا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ فنڈ (ایس آئی ڈی ایف) اکیڈمی نے 2021 کے پہلے نصف حصے میں 15 تربیتی پروگراموں کو مکمل کیا جن سے ورکرز اور ٹرینی مستفید ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان تربیتی پروگراموں میں صنعتی ماحولیاتی نظام میں موجود 370 اداروں کے ایک ہزار 400 ٹرینی اور ملازمی شریک ہوئے جن کی نمائندگی سرکاری اور نجی شعبے نے کی۔ پروگرامز میں فنانس، کاروبار، جدت طرازی اور ڈیجیٹلائزیشن کی خصوصی ہدایت شامل رہیں۔

مذکورہ پروگرامز دنیا کے بہترین تربیت فراہم کرنے والوں کے تعاون سے فراہم کیے گئے جن میں فلچ لرننگ، لندن بزنس اسکول، اسٹینفورڈ سینٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ اور سلیکون ویلی انوویشن سینٹر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی یہ کاوشیں صنعتی ماحولیاتی نظام کے اندر ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھانے، انہیں جدید ترین علم اور مہارت مہیا کرنے ہے تاکہ پیداواری صلاحیت بھی معیاری ہو۔

واضح رہے کہ 2019 میں اپنے قیام کے بعد سے اس اکیڈمی نے 18 سے زیادہ مقامی اور عالمی تربیت فراہم کرنے والوں کی شراکت میں 35 پروگرام شروع کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -