تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

سعودی عرب: غیرملکیوں کے لیے بڑا ریلیف

ریاض: سعودی عرب میں ضرورت مند مقامیوں اور غیرملکیوں کے بجلی بل ریلیف کے طور پر احسان پلیٹ فارم کے ذریعے ادا کیے جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق احسان پلیٹ فارم کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبدالعزیز الحمادی کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کے دوران مخصوص شرائط کے ساتھ ضرورت مندوں کے بجلی بل احسان پلیٹ فارم کے ذریعے ادا کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ احسان پلیٹ فارم مملکت کا قومی فلاحی ادارہ ہے، یہ پلیٹ مستحق سعودیوں اور غیرملکیوں کی مدد کی جاتی ہے، بجلی بل کی ادائیگی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی رہے۔

عبدالعزیز الحمادی نے کہا کہ احسان پلیٹ فارم کے ذریعے یتیموں کی کفالت اور مصیبت زدہ خاندانوں کی ضروریات پوری کی جارہی ہیں، یہ کام مستقل بنیادوں پر رپورٹیں حاصل کرکے کیا جاتا ہے، خصوصی اسکیم بھی لا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احسان پلیٹ فارم سرکاری ادارہ ہے، نگراں کمیٹی اس کے انتظامات کرتی ہے، زمینی حقائق کی بنیاد پر عطیات کی رقمیں اور امدادی سامان مملکت کے تمام علاقوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔

احسان پلیٹ فارم کو جتنے عطیات ملتے ہیں ان میں سے 95 فیصد اندرون مملکت خرچ کردیے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -