تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: ڈرائیوروں کے لیے اہم خبر!

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو سڑک پر حادثات کی پانچ بڑی وجوہات سے آگاہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ مملکت کی شاہراہوں پر 5 بڑی غلطیاں ایسی ہیں جن کی وجہ سے ٹریفک حادثات بڑھ رہے ہیں۔

محکمے نے گاڑیوں چلانے والے افراد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر مندجہ ذیل وجوہات اور غلطیوں پر قابو پالیا جائے تو ممکنہ طور پر حادثات کو روکا جاسکتا ہے جبکہ ٹریفک نظام زیادہ آسان ومحفوظ بھی ہوجائے گا اور سب لوگ مناسب وقت پر اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے۔

سعودی عرب: ڈرائیورز اور گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر

سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق پانچ بڑی غلطیوں میں ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک میں نامناسب طریقے سے منتقل ہونا، سروس لائن سے سڑک پر غلط طریقے سے داخل ہونا، ایک گاڑی سے دوسری گاڑی کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنا، پیدل چلنے والوں کا خیال نہ کرنا اور مقررہ حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانا شامل ہے۔

ڈرائیورز مذکورہ بالا کے علاوہ دیگر غلطیاں بھی کرتے ہیں جو ٹریفک حادثات کی وجوہات ہیں۔

Comments

- Advertisement -