تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: غیرملکیوں کی مشکلات میں اضافہ

ریاض: سعودی عرب میں سعودائزیشن کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے، حکومت نے آن لائن کسٹمر سروس کی سعودائزیشن سے متعلق بھی وضاحت پیش کی۔

سعودائزیشن کے تحت مملکت کے ہرشعبوں میں غیرملکیوں کی جگہ مقامیوں کو نمائندگی دی جارہی ہے، نجی اور سرکاری شعبے کے کئی ایسے عہدے ہیں جن پر تارکین وطن کی تعیناتی ممنوع قرار دی جاچکی ہے۔ سعودی حکام کے ان اقدامات سے غیرملکیوں کو اپنی نوکریوں سے متعلق خدشات ہیں۔

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ آن لائن کسٹمر سروس کی سعودائزیشن کا فیصلہ کئی اہم مقاصد حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جن میں ڈیجیٹل نظام کو مضبوط کرنا بھی شامل ہے۔

وزارت نے بتایا کہ آن لائن کسٹمر سروس کی سعودائزیشن سے مملکت کے تمام علاقوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی اور آن لائن سروس کلچر کو فروغ ملے گا، اس شعبے پر یکم اگست سے سعودائزیشن کا آغاز ہوچکا ہے، اس اقدام سے سعودیوں کو ملازمتوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

سعودائزیشن کے حوالے سے حکومت کا بڑا اعلان

سعودی وزارت نے یہ فیصلہ مختلف پیشوں کی سعودائزیشن کے ایک جامع پروگرام کے تحت کیا ہے۔

اس ضمن میں وزارت افرادی قوت نے وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، فروغ افرادی فنڈ، کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اتھارٹی کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -