تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنادیا

ریاض: سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کو فضا میں ہی ناکام بنادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن سے داغا جانے والا ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ سعودی فضائیہ نے فضا میں ہی تباہ کردیا جس سے دارالحکومت ریاض بڑی تباہی سے بچ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دارالحکومت ریاض میں یکے بعد دیگرے چار زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، علی الصبح سعودی میڈیا نے حوثی میزائل حملے کو ناکام بنانے سے متعلق آگاہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل کی بوچھاڑ نے ریاض میں معاشی اہداف کو نشانہ بنایا تھا، حالیہ چند مہینوں کے دوران یمن کے حوثی باغیوں نے کئی بار سعودی دارالحکومت کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تاہم سعودی فوج نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔

مزید پڑھیں: سعودی افواج نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل تباہ کردیئے

واضح ہے کہ دو روز قبل بھی سعودی عرب کے شہری آبادی کو یمن میں برسر پیکار حوثی جنگجوؤں کی جانب سے میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم سعودی افواج نے میزائل فضا میں ہی تباہ کردئیے تھے۔

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کو میزائل کی فراہمی ایرانی حکومت کی جانب سے عمل میں آرہی ہے، جس کے ذریعے وہ شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں ایرانی حکومت کی مداخلت کچھ زیادہ ہی بڑھتی جارہی ہے، ایران مسلسل حوثیوں کی حمایت کررہا ہے جو اقوام متحدہ کے قوانین 2216 اور 2231 کے تحت سعودیہ اور عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔


Comments

- Advertisement -