تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب: مصنوعی سیاروں کو خلا میں بھیج دیا گیا

ریاض: سعودی عرب کے دو مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دئیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمہوریہ قازقستان سے ایک روسی راکٹ میں سعودی مصنوعی سیاروں کو اپنے مدار میں بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی مصنوعی سیاروں میں سے ایک کا نام ’شاہین سیٹ‘ ہے جو کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے جبکہ دوسرے کا نام ’کیوب سیٹ‘ ہے جو کنگ سعودی یونیورسٹی کا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق شاہین سیٹ سعودی عرب میں ڈیزائن اور تیار کردہ دو سیٹلائٹس میں سے ایک ہے جو فوٹو گرافی اور سمندری جہازوں کی ٹریکنگ کے لیے استعمال ہوگا۔

مجموعی طور پر 38 غیر ملکی سیٹلائٹس میں سے روسی سویوز راکٹ دبئی کے ’چیلنج ون‘ کو لے جارہا ہے جو تیونس میں مکمل طور پر تیار کردہ پہلا مصنوعی سیارہ ہے۔

چیلنج ون 20 مارچ کو تیونس کے یوم آزادی کے موقع پر لانچ کیا جانے والا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی مصنوعی سیارے 20 مارچ کو خلا میں بھیجے جانے تھے تاہم کچھ مسائل کی وجہ سے یہ پروگرام ملتوی ہوگیا تھا۔

مصنوعی سیاروں میں سے ایک کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی اور دوسرا کنگ سعود یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے تیار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -