تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب: مقامی اور غیرملکی یہ لازمی جان لیں!

ریاض: سعودی آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی اور غیرملکی دو مختلف موبائل سے اپنا اکاؤنٹ نہیں کھول سکتے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق توکلنا ایپ انتظامیہ نے وضاحت جاری کی ہے کہ بہ یک وقت دو مختلف موبائلز سے اکاؤنٹ کھولنا اور اندراج کرانا ممکن نہیں ہے جبکہ کوئی بھی صارف نیا اکاؤنٹ صرف اس صورت میں کھول سکتا ہے جب وہ پہلے اکاؤنٹ سے دستبردار ہو جائے اور دوسرے موبائل سے اندراج کرے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ مختلف موبائل نمبر سے ایپ ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے بشرطیکہ توکلنا اکاؤنٹ میں موجود موبائل نمبر پر بھیجا جانے والا کوڈ استعمال کیا جائے۔

توکلنا کا کہنا ہے کہ یہ پابندی صارف کے کوائف کے تحفظ اور دیگر صارفین کو ان سے ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ کوئی دوسرا شخص اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔

وی پی آین یا دیگر سرور استعمال کرنے والے توکلنا ایپ اپنی ڈیوائس پر نہیں کھول سکتے۔

Comments

- Advertisement -