تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں لڑکی کو بلیک میل کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا

ریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ المکرمہ پولیس نے نازیبا تصاویر کی بنیاد پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پولیس ترجمان محمد الغامدی نے بتایا کہ عرب شہری عمر کے دوسرے عشرے میں ہے، پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد ایف آئی آر درج کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مقیم غیرملکی شہری سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

تحقیقات شروع کرنے سے قبل اسے بتادیا گیا تھا کہ سعودی قانون کے بموجب اسے اپنے دفاع کے حوالے سے کیا کچھ حقوق حاصل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب شہری نے نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور تصاویر کی بنیاد پر لڑکیوں کو بلیک میل کررہا تھا۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق سماجی آداب کے منافی ابلاغی مواد تیار کرنا اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بڑے جرائم میں سے ایک ہیں۔

گرفتاری کے بعد جرم ثابت ہوجائے تو ملزم کو 30 لاکھ ریال جرمانہ اور پانچ برس قید کی سزا بھگتنی پڑ سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -