تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: ٹریفک پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کو پانچ سال قید کی سزا

ریاض: سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں ٹریفک پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوجداری عدالت نے پانچ سال قید اور بارہ سو کوڑوں کا حکم دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کا واقعہ 29 رمضان المبارک کو مدینہ منورہ کے مرکزی شہر میں اس وقت پیش آیا تھا جب وہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے اپنے پیشہ ورانہ امور انجام دے رہے تھے۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس میں موجود افراد نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعدازاں ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی تھی، گزشتہ روز فوجداری عدالت نے پولیس اہلکاروں پر تشدد میں ملوث عناصر کو پانچ سال قید اور بارہ سو کوڑوں کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: مسجد نبوی کے قریب پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے 2 افراد گرفتار

واضح رہے کہ مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے حکم دیا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے نامعلوم افراد کو گرفتار کیا جائے جس کے بعد حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد افراد پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، تشدد کا شکار بننے والا پولیس اہلکار خود کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -