تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب، مسجد الحرام کی چھت پر سیکیورٹی باڑ کی تنصیب کا کام مکمل

جدہ: سعودی عرب میں مسجد الحرام کی چھت پر سیکیورٹی باڑ کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا اور سعودی حکومت نے رمضان المبارک کی آمد پر عمرہ زائرین کے لیے باب الملک عبدالعزیز بھی کھول دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عمرہ سیکیورٹی فورس کے معاون کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی نے بتایا کہ مسجد الحرام کی چھت پر سیکیورٹی باڑ کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

[bs-quote quote=”باڑ حرم شریف کی چھت پر نماز پڑھنے والوں کے تحفظ کی خاطر بنائی گئی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”الاحمدی”][/bs-quote]

عمرہ سیکیورٹی فورس کے معاون کمانڈر نے کہا کہ یہ باڑ حرم شریف کی چھت پر نماز پڑھنے والوں کے تحفظ کی خاطر بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں معتمرین کی لاپرواہی یا نادانی کے باعث متعدد حادثات پیش آئے تھے، باڑ کی تنصیب احتیاطی تدبیر ہے تاکہ چھت سے نہ کوئی نیچے گرے اور نہ وہاں سے چھلانگ لگا کر زائرین کو پریشان کرسکے۔

الاحمدی نے بتایا کہ مسجد الحرام کی چھت پر 500 میٹر طویل سیکیورٹی باڑ لگائی گئی ہے جس کی اونچائی 3 میٹر سے زائد ہے۔

Comments

- Advertisement -