اشتہار

سعودی عرب : دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ بحرین نے جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

العلاء: سعودی عرب میں دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ میں بحرین کے گھڑ سوار نے فتح اپنے نام کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رائل کمیشن العلاء کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز بین الاقوامی گھڑ دوڑ کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے 40 ممالک کے 200بہترین گھڑ سواروں نے حصہ لیا۔

سعودی عرب کے تاریخی علاقے میں منعقدہ مہنگی ترین گھڑ دوڑ میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے جس میں گھڑ سواروں نے صحرائی علاقے کے دشوار گزار راستوں پر 120 کلومیٹر طویل گھڑ دوڑ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

- Advertisement -

مذکورہ مقابلوں میں بحرین کے گھڑ سوار محمد الربیع الہاشمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسپین کی خاتون اور مرد گھڑ سوار نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقابلے کے فاتحین کو سعودی گھڑ دوڑ فیڈریشن کے صدر پرنس عبداللہ بن فہد نے میڈلز اور ٹرافیاں انعام میں دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں