تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: حالات معمول پر لانے کے لیے نئی حکمت عملی

ریاض: سعودی عرب میں حالات معمول پر لانے کے لیے جمعرات سے نئی حکمت عملی کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الریبعہ نے کہا ہے کہ مملکت میں حالات کو بتدریج معمول پر لانے کے لیے جمعرات 28 مئی سے نئی حکمت عملی پر عمل کیا جائے گا۔

وزیر صحت کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت مرحلہ وار 2 نکاتی منصوبہ تیار کیا گیا ہے، حالات معمول پر آنے تک اس پر عمل درآمد کیا جائے گا، اس سلسلے میں انھوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نئی حکمت عملی کی دو بنیادیں ہیں، پہلی یہ کہ کرونا وائرس کے کیسز سے صحت حکام کس حد تک نمٹ سکتے ہیں، دوسری یہ کہ جو لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، وسیع البنیاد کرونا ٹیسٹ پالیسی کے تحت ان تک ابتدائی مرحلے میں رسائی کی جائے۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ صحت کے حوالے سے حالات کا بہ غور جائزہ لیے جانے کے بعد ہی ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ایک مرحلے سے دوسرے میں منتقل ہونے سے قبل تمام صورت حال کا گہرائی سے جائزہ ضروری ہے۔

سعودی وزیر صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حکمت عملی کا آغاز جمعرات سے کیا جائے گا، اور جب تک حالات معمول پر نہ آئیں، اس نئی مرحلہ وار حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جاتا رہے گا۔

Comments

- Advertisement -