تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب میں نئے ویزوں سے متعلق غیر ملکیوں کیلئے اہم خبر

ریاض : سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے علاوہ مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں، اس سال حکومت کا ہدف ساڑھے چار لاکھ سعودیوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت پرائیویٹ سیکٹر میں دیگر ممالک کے افراد کو روزگار دینے کے بجائے ترجیحی بنیادوں پر سعودی شہریوں کو نوکریاں دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اس سلسلے میں وزارت محنت و سماجی بہبود نے سال2018 کے مقابلے میں2019 کے دوران بارہ لاکھ نئے ویزے جاری کیے ہیں۔2018 میں صرف چھ لاکھ ویزے جاری ہوئے تھے۔

وزارت محنت نے سال2019 کے دوران جتنے ویزے جاری کیے وہ 2018کے دوران جاری کردہ ویزوں کے مقابلے میں دگنے ہیں۔

سعودی وژن2030 کا ہدف2020 تک بے روزگاری گھٹا کر نو فیصد تک لانے کا ہے، اس کے تحت ساڑھے چار لاکھ سعودیوں کو روزگار کیفراہمی کا ہدف حاصل ہوسکے گا۔

Comments

- Advertisement -