تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اومیکرون : سعودی حکومت نے نئے مرحلے پر کام شروع کردیا

ریاض : سعودی عرب کے وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اس وقت کورونا سے نمٹنے کے ایک اہم مرحلے میں ہیں اور کیسز میں اضافے کے باوجود ان میں سنگینی ماضی کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

سعودی ذرائع کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ ہم اب ایک اہم مرحلے میں ہیں جس کا عنوان "ہماری قوت مدافعت زندگی” ہے۔

محمد العبد العالی نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہا کہ کیسز میں اضافے کے باوجود یہ مرض اب اتنا سنگین نہیں رہا۔

العبد العالی نے کہا کہ موجودہ مرحلہ جس میں ہم آج زندگی گزار رہے ہیں اس میں ویکسی نیشن کے ذریعے اچھے ہونے کی امید ہے، معاشرے کے بیشتر افراد نے دو خوراکیں اور بوسٹرڈوز بھی حاصل کرلیے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اب ہمیں افواہوں، غلط فہمیوں اور جھوٹ کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم دنیا بھر میں اور خاص کر مملکت میں کورونا کیسز کے کیسز کو مانیٹر کررہے ہیں اور نازک کیسز میں اس وقت کمی ہے اور ان کی شدت وہ نہیں جو ماضی میں تھی۔

العبد العالی نے مزید کہا کہ اب ہم ویکسینیشن حاصل کیے ہوئے ہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں۔ مملکت میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے کیسز بڑھ رہے تھے مگر اب اس میں کمی ہونا شروع ہورہی ہے۔

العبد العالی نے زور دے کر کہا کہ بوسٹر ڈوز اب 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے دستیاب ہے، اس لیے مرض سے بچاؤ کی خاطر اسے حاصل کرنے کی جلد از جلد کوشش کی جائے۔

Comments

- Advertisement -