تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب ایک قدم اور آگے!

ریاض: سعودی عرب وژن 2030 کے تحت ہر شعبے میں ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے صنعتی شعبے کی پیداوار میں 10.3 فیصد تک اضافہ سامنے آیا، یہ ریکارڈ اضافہ نومبر 2021 کا ہے جس کا تقابل گزشتہ سال مماثل مدت سے کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر 2021 میں اضافہ مئی 2021 سے ہونے والے اضافوں میں ساتویں نمبر پر ہے جبکہ مئی 2020 سے شعبہ کووڈ19 کی وجہ سے متاثر رہا۔

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ہونے والا اضافہ 124.2 پوائنٹ ہے اور یہ گزشتہ 19 ماہ کا ریکارڈ اضافہ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی معیشت مسلسل ترقی کررہی ہے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ شعبے میں آخری بڑا اضافہ اپریل 2020 میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو 135.2 پوائنٹ تھا۔

اقتصادیات پر نظر رکھنے والوں کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے صنعتی شعبے میں اضافہ مائننگ سیکٹر میں 10.4 فیصد اضافے کے باعث ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -