تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب : امریکہ سے آنے والے پارسل نے خوف و ہراس پھیلا دیا

ریاض : سعودی عرب میں امریکہ سے آنے والا پارسل کھولنا سعودی لڑکی کو مہنگا پڑ گیا، پارسل میں موجود بچھو نے گلے اور بازو پر ڈنک مارے جس سے سعودی لڑکی خوفزدہ ہوگئی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی صحافی محمد الاحیدب نے بتایا کہ لڑکی اپنے بیڈ روم میں تھی کہ اچانک رونے اور چلانے لگی بعد میں پتہ چلا کہ امریکہ سے جو پارسل آیا تھا اس میں ایک چھوٹا بچھو بھی موجود تھا جو اس کے گھر پہنچ گیا۔

صحافی کے مطابق مذکورہ لڑکی نے بے دھیانی میں پارسل کے اندر ہاتھ ڈال کر زیز نکالنا چاہی لیکن اسی لمحے پارسل میں موجود چھوٹے بچھو نے اس پر حملہ کردیا اور ڈنک مار کر لڑکی کو زخمی کردیا جس کے سبب وہ تکلیف اور خوف سے چلانے لگی۔

سعودی صحافی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ کوئی بھی پارسل وصول کرتے اور کھولتے وقت احتیاط سے کام لیں، خاص طور پر ایسے پارسل جن میں سوراخ بنے ہوئے ہوں، یہ خطرے سے خالی نہیں ہوتے۔

کبھی کبھار بندرگاہ یا ایئرپورٹ پر پارسل کی منتقلی کے وقت ان میں بچھو، سانپ یا کوئی زہریلا جانور گھس جاتا ہے، پارسل اندرون مملکت سے آئے یا بیرون ملک سے ہر صورت میں احتیاط برتی جائے۔

یہ مشورہ بھی دیا کہ پارسل کبھی کمرے میں نہ کھولا جائے بلکہ کھولنے سے قبل ایک گھنٹہ اسے دھوپ میں رکھا جائے البتہ کھانے پینے کی اشیا والے پارسل دھوپ میں نہ رکھی جائیں۔

پارسل روشن جگہ پر کھولا جائے اگر خدانخواستہ اس سے کوئی بچھو یا سانپ نکلے تو اس سے فوری طور پر چھٹکارا حاصلکرلیا جائے۔

Comments

- Advertisement -