تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بغیر انشورنس گاڑی چلانے پر جرمانہ ہوگا

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے مقامی اور غیرملکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گاڑیوں کی انشورنس نہ کرانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے اور انشورنس نہ کرانے والے ڈرائیورز پر 150 ریال جرمانہ عائد ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیورز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی کی انشورنس نہ کرائی گئی تو ایسی صورت میں ان پر 100 تا 150 ریال جرمانہ ہوگا۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کی انشورنس نہ کرانے والوں کے خلاف مہم بھی شروع کررکھی ہے، چوکیوں اور اہم چوراہوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جاتی ہے، کاغذات طلب کرنے پر اگر انشورنس دستاویز نہ ہوں تو ایسی صورت میں 100 تا 150 ریال جرمانہ کردیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی حکام نے 70 ہزار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردئیے

واضح رہے کہ محکمہ ٹریفک نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگر کسی گاڑی کا ٹریفک حادثہ ہوجائے اور ایسی صورت میں یہ بات سامنے آئے کہ کار کے مالک نے انشورنس نہیں کرائی تو ٹریفک حادثے کی کارروائی کے ساتھ انشورنس نہ کرنے کا جرمانہ بھی الگ سے کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر کسی شخص کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہو اور اس کو یہ لگے کہ جرمانہ غلط ہے تو وہ 30 دن کے اندر اس کے خلاف اعتراض ریکارڈ کراسکتا ہے، 30 دن کی مدت ٹریفک خلاف ورزی کے اندراج کے دن سے شمار کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -