تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب سے آمد ورفت : بڑی خبر آگئی

ریاض : سعودی حکومت نے مملکت میں شہریوں کی آمدو رفت میں آسانی کیلئے بڑا اقدام کیا ہے جس کے تحت قطر جانے والے مسافروں کو بڑی سہولت میسر ہوگی۔

مشرقی ریجن کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف نے پیرکو قطر کے ساتھ سعودی عرب کی سرحدی چیک پوسٹ سلوی کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر الاحسا کے کمشنر شہزادہ سعود بن طلال، سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سلیمان الیحیی بھی موجود تھے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پر مسافروں کی امیگریشن کی تجرباتی کارروائی گورنر الشرقیہ نے اپنی موجودگی میں کرائی۔

تجدید و توسیع کے بعد یہ پہلی چیک پوسٹ کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ بڑی ہوگئی ہے، یہاں سے روزانہ 12 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کی آمدورفت ہوسکے گی۔

شہزادہ سعود بن نایف نے کہا کہ سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے اور متعدد اہم منصوبے حال ہی میں نافذ کیے گئے ہیں۔ یہ تمام انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے گئے ۔ دنیا بھر کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں۔

شہزادہ سعود بن نایف نے کہا کہ نئی سلوی چیک پوسٹ تجارتی لین دین اور قطر کے ساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے گورنرانجینیئر سہیل ابانمی نے کہا کہ نئی سلوی سرحدی چیک پوسٹ کا منصوبہ سعودی وژن 2030 کے اہم ہدف کی تکمیل ہے۔

ہدف یہ ہے کہ سعودی عرب کو بین الاقوامی لاجسٹک پلیٹ فارم میں تبدیل کردیا جائے، سعودی عرب کا محل وقوع اس حوالے سے بے حد موثر ہے۔ یہ تین براعظموں افریقہ، ایشیا اور یورپ کو جوڑے ہوئے ہے۔

نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کویتی شہری الدوسری نے نئی سلوی چیک پوسٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلے سے بہت اچھی ہوگئی ہے، ماضی کے مقابلے میں اس میں بڑی گنجائش پیدا کی گئی ہے۔

الدوسری نے کہا کہ اسے نئی سلوی چیک پوسٹ عبور کرتے وقت آج بے حد اچھا لگا، سعودی حکومت نے یہاں جو تبدیلیاں کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سلوی بری سرحدی چیک پوسٹ قطر میں ہونے والے ورلڈ فٹبال کپ کے مقابلے کے موقع پر دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کی نظروں میں آئے گی، یہاں سے خلیجی ممالک ہی نہیں دنیا بھر کے شہری سفر کریں گے۔

Comments

- Advertisement -