تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز، مزید اموات

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی کورونا وبا کے 1289 نئے کیسز سامنے آئے اور 12 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے مملکت میں کورونا کی تازہ صورت حال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 1299 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سعودی عرب میں اب تک 5 لاکھ 23 ہزار 397 افراد میں وبا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 8212 ریکارڈ کی گئی۔

بڑی خوشخبری: سعودی عرب آنے کے خواہشمند افراد پر عائد سفری پابندی کے خاتمے کا فیصلہ

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 5 لاکھ 3 ہزار 827 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نئے کیسز سب سے زیادہ مکہ سے 260 رپورٹ ہوئے، دارالحکومت ریاض میں 253 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسی طرح دیگر شہروں سے بھی کیسز منظر عام پر آئے۔

سعودی عرب میں فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 358 ہوگئی جن میں سے 1395 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -