تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

غیر ملکیوں کیلئے بڑی خبر : سعودی عدالت کا قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

ریاض : سعودی عرب کی ایگزیکٹیو عدالت نے ایسے تمام سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو رہا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جو قرضے اور مالی فرائض ادا نہ کرنے پر مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایگزیکٹو کورٹس نے مملکت بھر میں موجود جیلوں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قرضے ادا نہ کرنے پر جیلوں میں قید تمام افراد بشمول سعودیوں اور غیر ملکیوں کو رہا کیا جائے۔

ان افراد کی رہائی مشروط طور پر ہوگی، رہا کیے جانے والے افراد سے تحریری طور پر ضمانت لی جارہی ہے کہ وہ رہا ہونے کے ایک سال کے اندر اپنے واجبات ادا کردیں گے بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایگزیکٹیو عدالتوں نے مختلف علاقوں میں قرضے اور مالی فرائض ادا نہ کرنے پر کئی سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو جیل بھیج دیا تھا۔

وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے ایسے تمام قیدیوں کو ہنگامی بنیادوں پر رہا کرنے کے احکام جاری کردیے تھے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مالی معاملات کے قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے، ان سب سے اقرار نامہ لیا جارہا ہے کہ وہ ایک برس کے اندر قرضے ادا کردیں گے۔

اس کے علاوہ اقرار نامے میں مطلوبہ رقم ، قسط اور قرضوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ بھی طلب کی جارہی ہے، سعودی وزارت انصاف نے مقروض شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خدمات کی بندش سے بھی آزاد کردیا ہے جو خدمات قرضے ادا نہ کرنے کی وجہ سے معطل کردی گئی تھیں اب وہ سب بھی بحال کردی گئیں، وزارت انصاف کے مطابق خدمات پر بندش اٹھانے کا فیصلہ وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -