تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا سعودی عرب میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں؟

ریاض: سعودی عرب میں کورونا کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مہلک وائرس کے 253 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس قبل چند دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 200 کے قریب مریض رپورٹ ہورہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مملکت میں وائرس سے اموات میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادشمار کے تحت گزشتہ روز 3 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

سعودی عرب میں وبا کے آغاز سے اب تک متاثرین کی کل تعدد 3 لاکھ 67 ہزار 276 ریکارڈ کی گئی جبکہ 6 ہزار 366 مریضوں کی اموات ہوئیں۔ گزشتہ روز 208 افراد نے وبائی مرض کو شکست بھی دی۔

اب تک صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 753 ہوگئی اور یہ شرح روزانہ کی بنیاد پر بڑھ بھی رہی ہے۔ مملکت میں صحت یابی کی شرح 97.67 ہوگئی۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 157 ہے۔

Comments

- Advertisement -