تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

شہریوں کی سہولت کیلئے سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

ریاض : سعودی حکومت نے عوام کی مشکلات کے حل اور ان کے وقت کی قدر کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سیلف لانڈری سروس جلد متعارف کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور نے کہا ہے کہ جلد ہی سعودی عرب میں سیلف سروس لانڈری کے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک میں سیلف سروس لانڈری عام ہیں جبکہ سعودی عرب میں اس کا رواج نہیں ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت بلدیات نے ایک بیان میں کہا کہ سیلف سروس لانڈری سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ اور سعودی  عرب میں رائج لانڈری سسٹم سے مختلف ہوں گی۔

صارفین کو خودکار سسٹم کے تحت کپڑے دھلیں گے اور خشک ہونے کے بعد ان پر استری ہوگی۔ صارفین مقررہ فیس ادا کرکے یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔

نئے لانڈری سسٹم کے مطابق صارفین کپڑوں کی دھلائی اور صفائی کے دوران لانڈری میں بھی بیٹھ سکتے ہیں اور مقررہ وقت پر جاکر اپنے کپڑے واپس بھی لاسکتے ہیں۔ دونوں طرح کی سہولیات مہیا ہوں گی۔

سیلف سروس لانڈری کے دو حصے ہوں گے۔ زیریں حصہ ایک میٹر سے زیادہ اونچا نہیں ہوگا جبکہ بالائی حصہ شفاف شیشے کا ہوگا، جس کے ذریعے اندرونی منظر دیکھا جاسکے گا۔

لانڈری پر ایک کارکن سروس منظم کرنے کے لیے تعینات ہوگا۔ وہ واشنگ مشین کے استعمال، کپڑوں کو خشک کرنے، درجہ حرارت متعین کرنے کی رہنمائی کرے گا۔ لانڈری میں رہنما بورڈ بھی نصب ہوگا جس پر کپڑوں کی درجہ بندی سے متعلق ہدایات درج ہوں گی۔

لانڈری میں کپڑوں کی دھلائی، انہیں خشک کرنے اور ترتیب دینے والے سیکشن الگ ہوں گے۔ مشینیں بھی الگ حصوں میں رکھی ہوئی ہوں گی جبکہ راہداریاں کشادہ ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -