تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب سے پا کستان کے لئے 6 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

کراچی : نجی ائیر لائن سیرین ائیر نے سعودی عرب سے پا کستان کے لئے 6خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا، سرین ائیر سعودی عرب کے لئے جدید ائیر بس 330 طیارے استعمال کر ے گا۔

اس حوالے سے سیرین ائیر سی ای او صفدر ملک کا کہنا ہے کہ ریاض سے اسلام آباد، جدہ سے اسلام آباد، جدہ لاہور کے لئے خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ریاض سے اسلام آباد کے لئے 7مئی 9مئی اور 12مئی کو پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ جدہ سے لاہور کے لئے 8 اور 11مئی کو پروازیں روانہ کی جائیں گی۔

سی ای او صفدر ملک نے بتایا ہے کہ سرین ائیر جدہ سے اسلام آباد کے لئے 10مئی کو پرواز آپریٹ کر ے گی۔ پاکستان سے فیری فلائیٹ سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ سیرن ائیر کی بکنگ آفس سے ٹکٹس کی بکنگ شروع کردی گئی۔

سیرین ائیر سی ای او کا مزید کہنا ہے کہ خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا مقصد ہم وطنوں کو عید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے تا کہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں