تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب: گھریلو ملازمین کی انشورنس کے شاندار فوائد

ریاض: سعودی وزیر ہیومن ریسورسز و سماجی فروغ احمد بن سلیمان الراجحی کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمین کی انشورنس سے اجر اور اجیر دونوں فائدے اٹھائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں احمد بن سلیمان نے کہا کہ گھریلو عملے کی انشورنس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ کارکن کے انتقال ہوجانے یا کام سے عاجز آنے کی صورت میں ریکروٹمنٹ کمپنی کفیل کو متبادل کارکن فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ انشورنس کا فائدہ یہ بھی ہے کہ انتقال ہونے کی صورت میں میت کو واپس بھیجنے کے ذمے داری بھی اسی میں شامل ہوگی، کارکن کے فرار ہونے کی صورت میں کفیل کو متبادل ورکر دیا جائے گا۔

سعودی عرب: ملازمین کے لیے میڈیکل انشورنس کے حوالے سے اہم وضاحت

وزیر ہیومن ریسورسز نے کہا کہ کام کے دوران اگر کوئی حادثہ پیش آئے تو انشورنس کے ذریعے معاوضہ ملے گا، انشورنس پالیسی سے سعودی لیبر مارکیٹ زیادہ پر کشش ہوگی۔

احمد بن سلیمان الراجحی کا مزید کہنا تھا کہ انشورنس سے آجر اور اجیر دونوں کے حقوق محفوظ رہیں گے نیز کام کے دوران پیدا ہونے والے خطرات اور نقصانات کا تخمینہ کم سے کم رہے گا۔

Comments

- Advertisement -