تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب، ہولناک حادثہ، گاڑی فٹبال اسٹیڈیم میں جاگری

ریاض: سعودی عرب کے صوبے الباحہ میں گاڑی خاتون ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹبال اسٹیڈیم میں جاگری جس کے نتیجے میں خاتون ڈرائیور اور انسٹرکٹر زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فٹبال اسٹیڈیم میں کھلاڑی اور شائقین کھیل میں مصروف تھے کہ اچانک زور دار آواز نے سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا، لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اسٹیڈیم میں اوپر سے ایک گاڑی آکر گری ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون انسٹرکٹر، دوسری خاتون ٹرینر کو گاڑی چلانا سکھا رہی تھی کہ انسٹرکٹر نے خاتون کو ہدایت کی کہ گاڑی روکو اور بریک لگاؤ، اگلے ہی لمحے گاڑی رکنے کے بجائے تیز رفتاری سے اسٹیڈیم میں جاگری۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والی خواتین ڈرائیورز کے لیے اہم فیصلہ

حادثہ خاتون کی غفلت کے سبب پیش آیا، خاتون ٹرینر نے بریک پر پیر رکھنے کے بجائے ایکسلیٹر پر پاؤں رکھ دیا جس کے باعث گاڑی تیز رفتاری سے اسٹیڈیم میں جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون ٹرینر معمولی زخمی ہوئے جبکہ انسٹرکٹر کے سر میں شدید زخم آئے وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

الباحہ ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان عماد منسی نے کہا ہے کہ حادثے سے متعلق ضابطے کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے زخمی خاتون کو کنگ فہد اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد سے متعدد خواتین ڈرائیونگ اسکول سے گاڑی چلانے کی تربیت حاصل کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -