ریاض: سعودی حکومت نے وزٹ ویزے پر جانے والے افراد کو خوشخبری سنادی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وزٹ ویزے پر مملکت میں آنے والے غیرملکی شہری اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلاسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزٹ ویزے پر غیرملکی شہریوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہوگی تاہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی قوانین بھی لاگو ہوں گے۔
سعودی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پایا تو اسے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کا خون عطیہ کرنے والوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
سعودی عرب کی حکومت نے کہا ہے کہ وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود اگر غیرملکی ٹریفک چالان جمع کرائے بغیر جانا چاہے گا تو نہیں جاسکے گا اسے پہلے جرمانے کی ادائیگی کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ان کے بیٹے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم کی تھی اور ساتھ ہی حلال ڈانس کلب کا افتتاح بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں چند روز قبل پہلی بار ڈؓبلیو ڈبلیو ای کی خواتین کی ریسلنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔