اشتہار

سعودی عرب کی طرف سے آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی طرف سے آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہ کرنے کے آسٹریلوی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ عالمی برادری بھی فلسطین کے معاملے پر انصاف سے کام لے گی، عالمی برادی کو چاہیے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق فلسطینی عوام کی خواہش پر خود مختار ریاست بنانے میں مدد کرے، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

- Advertisement -

سعودی عرب کی مستقل پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے ترجمان سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔

آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ 2018 میں سابق وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کی حکومت کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے مغربی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرے گا۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم مغربی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہیں۔ پینی وونگ نے کہا آسٹریلیا کا سفارت خانہ بدستور تل ابیب میں کام کرتا رہے گا۔

انھوں نے کہا بیت المقدس کے معاملے کو اسرائیل اور فلسطین مذاکرات سے حل کریں، آسٹریلیا 2 ریاستی حل کے لیے پُر عزم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں