تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: گھریلو ملازمین کو دشواری سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟

سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے گھریلو ملازمین کو اپنے حقوق کی حفاظت کیلئے مکان مالکان سے تحریری معاہدہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی حکام جس طرح تجارتی کارکنوں کے حقوق کی حفاظت کرتی ہے ایسے ہی گھریلوں ملازمین کے حقوق کا تحفظ بھی وزارت افرادی قوت کی ذمہ داری ہے۔

سعودی حکام نے واضح کیا کہ گھریلوں ملازمین میں فیملی ڈرائیور، چوکیدار، ملازمہ وغیرہ شامل ہیں۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سوال کے جواب میں کہا کہ گھریلو ڈرائیور کے لیے مروجہ قانون کے تحت سال میں 15 دن کی چھٹی دی جاتی ہے اور دو سال بعد ایک ماہ کی چھٹی تنخواہ کیساتھ دینے چاہیے جو ملازم کا حق ہے۔

وزارت نے گھریلو ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ ملازمت سے قبل گھریلو مالکان سے تحریری معاہدہ کرلیں، جو کسی بھی اختلاف کی صورت میں حتمی حل ہوگا، اور آجر و اجیر کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -