تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب، آرامکو کے حصص کی فروخت کی منظوری دے دی گئی

ریاض: سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) نے سعودی آرامکو کے حصص کی ابتدائی فروخت کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے بورڈ نے آرامکو کے حصص کی فروخت کے لیے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے اور یہ آئندہ 6 ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔

سعودی آرامکو اپنے پانچ فیصد حصص ابتدائی طور پر فروخت کرنا چاہتی ہے اور اس کو توقع ہے کہ اس طرح اس کو 100 ارب ڈالر کی رقم حاصل ہوجائے گی، سعودی آرامکو نے اپنے تمام اثاثوں کا تخمینہ 20 کھرب ڈالر لگایا ہے۔

کمپنی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 2019 کے اختتام سے قبل ایک فیصد حصص فروخت کے لیے پیش کرے گی اور ایک فیصد حصص آئندہ سال فروخت کے لیے پیش کرے گی، اس کے بعد 2020 اور 2021 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں آرامکو کے حصص فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: آرامکو السعودیہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی بن گئی

رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو کا 11 دسمبر کو سعودی اسٹاک ایکسچینج میں اندراج کیا جائے گا، سعودی عرب بین الاقوامی مارکیٹوں میں بھی آرامکو کا اندراج چاہتا ہے۔

سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی حصص کی قیمتوں کے تعین کا آغاز 17 نومبر سے کیا جائے گا اور حتمی قیمت کا اعلان 4 دسمبر کو کیا جائے گا۔

آرامکو کی حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو سعودی عرب کے خود مختار فنڈ مین جمع کرایا جائے گا اور اس کو سعودی عرب کے ویژن 2030 پروگرام پر خرچ کیا جائے گا۔

سعودی آرامکو نے 2018 میں 111 ارب 10 کروڑ ڈالر کا منافع حاصل کیا تھا اور 2019 کی پہلی ششماہی میں 46 ارب 90 کروڑ ڈالر کے منافع کیا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -