تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بچوں کا آن لائن تحفظ یقینی بنانے کیلئے سعودی حکام نے موثر قدم اٹھالیا

ریاض : سعودی انسانی حقوق کمیشن نے بچوں کو آن لائن ہراسمنٹ سے بچانے کےلیے بڑا قدم اٹھا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں بچوں کے تحفظ سے متعلق متعدد موثر اقدامات کیے گئے ہیں تاہم اب سعودی انسانی حقوق کمشین کی جانب سے بچوں کے آن لائن تحفظ کو بھی یقینی بنانے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

آن لائن تحفظ سے متعلق سعودی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ عواد العواد نے ‘چائلڈ پروٹیکشن ان ورچوئل ورلڈ’ کے نام منعقدہ سینیمار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیٹ پر موجود جرائم پیشہ عناصر آن لائن بچوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم مملکت میں بچوں کو آن لائن ہراسمنٹ سے بچانےکے لیے فول پروف میکنزم بنایا گیا ہے۔

انہوں نے حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مملکت نے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے لیے طریقہ کار وضع کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -