تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

کراچی : سعودی ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے سخت قوانین نافذ کر دئیے، ایس او پیز کے مطابق بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے تمام مسافرکو کورونا کا مشتبہ مریض سمجھا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایوی ایشن گاکا نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کےلیے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کی ہے جس کے تحت بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے تمام مسافرکو کورونا کا مشتبہ مریض سمجھا جائے گا اور کرونا کی منفی رپورٹ کے بغیر کوئی مسافر سعودی پرواز پر سوار نہیں ہوسکے گا۔

گاکا کا نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہنا ہے کہ اگر کسی مسافر میں کرونا کی ظاہری علامات ہوئیں تو اسے جہاز میں ہی آئیسولیٹ کیا جائے گا، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام مسافروں کےلی ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھی لازم قرار دے دیا۔

گاکا کی ایس او پیز کے مطابق ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم میں بتانا ہوگا کہ مسافر کبھی کرونا کا شکار ہوا یا نہیں، تمام مسافر پرواز میں ماسک پہنیں گے، ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ایئرپورٹ پر ہی کارروائی ہوگی۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی ایڈوائزری رپورٹ کے مطابق جہاز میں طبعیت خراب ہونے کی صورت میں مسافر کو ٹوائلٹ کے ساتھ نشست دیکر کنٹرول ٹاور کو فوری اطلاع دی جائے گی۔

گاکا کی جانب سے پاکستان سمیت تمام ممالک کی ائیرلائنز کو ایڈوائزری جاری کردی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں