تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد جاں بحق، شہری کو سزائے موت

ریاض: سعودی عرب میں شراب کی حالت میں تیز رفتار گاڑی چلانے والے شہری نے 6 افراد کو ابدی نیند سلا دیا، عدالت نے مذکورہ شہری کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صوبے ریاض میں منگل کے روز ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں شہری محمد عبداللہ محمد القحطانی نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی ایک ہی کاندان پر چڑھا دی تھی۔

تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے 1 بچی اور 3 خواتین سمیت 6 سعودی شہری جاں بحق ہوئے جن کی شناخت عبد الملک بن سعود الدحیم، ندی، نُھی اور عبیر اور بچی نورہ کے نام سے ہوئی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ عبد اللہ محمد القحطانی شراب پی کر گاڑی چلا رہا تھا۔

حراست میں لیے گئے شہری کو عدالت میں پیش گیا تو اُس نے جج کے روبرو پیش ہوکر اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کی بنیاد پر اُسے شہریوں میں خوف و ہراس اور دہشت پھیلانے کی دفعات کے تحت موت کی سزا سنائی گئی۔

بعد ازاں شاہی فرماں رواں نے عدالتی فیصلے کی توثیق کردی جس کے بعد اطلاعات ہیں کہ آنے والے جمعے کو مذکورہ شخص کی گردن قلم کردی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -