تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی ولی عہد کی شہید فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرائض انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات کے آغاز پر ولی عہد نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے مملکت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہداء کے اہل خانہ کو خادم الحرمین الشریفین کا پیغام پہنچایا۔

محمد بن سلمان کے مطابق خادم الحرمین الشریفین نے دین، وطن اور قوم کے دفاع میں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے سیکیورٹی اور فوجی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہونا ہمارے لیے باعث فخر و اعزاز ہے، آئندہ دنوں میں مزید شہداء کے گھر والوں کے ساتھ نشست کا انعقاد کیا جائے گا۔

محمد بن سلمان کے مطابق مذکورہ شہداء کے اہل خانہ کے امور سے متعلق حکام مخصوص کیے گئے ہیں تاکہ ان کے ساتھ رابطے میں رہ کر ان خاندانوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

سعودی ولی عہد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دین، وطن اور قوم کے دفاع میں اپنی جانیں دینے والوں کی قربانی اور شہادت کو قبول فرمائے۔

یہ پڑھیں: سعودی ولیٔ عہد محمد بن سلمان کی جنگ کے زخمیوں کے ساتھ ملاقات اور سیلفیاں

تقریب میں شریک شہدا کے اہل خانہ نے ولی عہد سے ملاقات کے موقع پر ان کا شکریہ ادا کیا، شہداء کے اہل خانہ نے اپنے فرزندان کی قربانی اور شہادت کو اپنے لیے بڑا اعزاز اور فخر قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -