اشتہار

سعودی ولی عہد کا یو این سیکریٹری جنرل کو واضح پیغام!

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگی صورت حال میں کمی لانے کی اہمیت پر زور دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز سے کہنا تھا کہ ضروری ہے فلسطینیوں کے لئے ان کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

سعودی ولی عہد نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے حالات پیدا کرنے پر زور دیا اور کہا ضروری ہے فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں، انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت آسیان سربراہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں انہوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطین میں جاری عسکری کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جائے، فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں بین الاقوامی انسانی قانون کا اطلاق ہونا چاہیے، ہماری فوری توجہ غزہ میں جنگ بندی پر ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں